ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت نے 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کر دیے

 پنجاب حکومت نے 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے 15 اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے کر دیے ہیں۔

 نئے احکامات کے تحت نعمان علی ڈوگر کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے  جبکہ کامران اشرف کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کی نئی تعیناتی دی گئی ہے۔عائشہ بدر کو اے سی حضرو تعینات کیا گیا ہےجبکہ خرم مختار کنگو کو سیکشن افسر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے عہدے پر لگا دیا گیا ہے۔ جواد حسین کو اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور احسن ممتاز کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ مقرر کیا گیا ہے۔

غلام فاطمہ کو اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال جبکہ مس ثنا کو اے سی بہاولپور سٹی سے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ محمد شکیب سرور کو اے سی بہاولپور سٹی کا عہدہ دیا گیا ہے اور محمد ابراہیم کھر کو اسسٹنٹ کمشنر لیاقت آباد لگا دیا گیا ہے۔

رانا امجد محمود کو سیکشن افسر محکمہ خزانہ جبکہ مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور طارق جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر علی پور کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ فرخ جاوید کو اسسٹنٹ کمشنر تونسہ تعینات کیا گیا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔