جنید ریاض: محکمہ تعلیم نے 31 اکتوبر کو سکولوں میں آن لائن شماری کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں سکول انفارمیشن سسٹم میں شماری کیلئے خصوصی ایپ میں فیچر شامل کر دیا گیا ہے، جس کے ذریعے طلباء اور اساتذہ کی تعداد کا تعین کیا جائے گا۔
اس شماری میں سکولوں کی تعداد، سیکشنز اور کمروں کی تعداد کا بھی ریکارڈ رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ سکولوں کے انفرسٹرکچر، بجٹ اور فرنیچر کا ڈیٹا بھی اکھٹا کیا جائے گا۔
محکمہ تعلیم نے سکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ گوگل ایپ کے ذریعے اپنے سکولوں کے متعلق معلومات کو بروقت اپ ڈیٹ کریں تاکہ شماری کے عمل کو موثر بنایا جا سکے۔؎