ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیتابھ بچن سال میں 2 بار اپنی سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟ مداح حیران

امیتابھ بچن سال میں 2 بار اپنی سالگرہ کیوں مناتے ہیں؟ مداح حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے شہنشاہ، لجنڈری اداکار امیتابھ بچن آج اپنی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں،اس موقع پر سینئر اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے ہزاروں پرستار ممبئی میں واقع ان کے جلسہ (بنگلے) کے باہر انتظار کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن 11 اکتوبر 1942ء کو الہٰ آباد میں ہری ونش رائے بچن اور تیجی بچن کے ہاں پیدا ہوئے،اپنے جنم دن کے علاوہ امیتابھ 2 اگست کو بھی سالگرہ مناتے ہیں،1982ء میں منموہن ڈیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار پونیت اسار کے ساتھ ایکشن سین ریکارڈ کرواتے ہوئے امیتابھ بچن جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔

ہنگامی بنیاد پر لیجنڈری اداکار کو بنگلورو کے مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں پیٹ میں بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے طبی لحاظ سے مردہ قرار دے دیا گیا، تاہم 2 اگست 1982ء کو کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں اور طبی امداد، ایڈرینالین انجکشن کی مدد سے انہیں دوبارہ زندگی ملی، جس کے بعد امیتابھ بچن اپنے مداحوں کے ساتھ اس تاریخ کو دوسری سالگرہ مناتے ہیں۔