دنیا کو ایٹمی حملوں سے پاک رکھنےوالے جاپانی گروپ نیہون ہیڈانکیو نےنوبل امن انعام جیت لیا

11 Oct, 2024 | 03:37 PM

ویب ڈیسک : ایٹمی حملوں کے متاثرین کی بحالی اور دنیا کو ایٹمی حملوں سے پاک رکھنے کے لیے جدو جہد کرنے پر جاپانی تنظیم نیہون ہیدانکیو ( Nihon Hidankyo) کو  نوبل امن انعام دیا گیا ۔ 

رواں برس نوبل کمیٹی کے بقول اس تنظیم کو 2024 کا امن کا نوبل انعام “جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے حصول کے لیے کوششوں اور ایٹم بم کے متاثرین کو اس کی ہولناکی کے گواہ کے طور پیش کرکے جوہری ہتھیاروں کو دوبارہ کبھی استعمال نہ کیے جانے کی کوششوں پر دیا گیا ہے۔ یہ انعام 10 دسمبر کو الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر سند اور گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے سے معلوم ہوا ہے کہ 1956 میں بننے والی یہ تنظیم  جاپان میں ہیباکوشا نامی گروپ نے رکھی تھی، جس کا پورا نام Nihon gensuibaku higaisha dantai kyōgi-kai ہے، تاہم اسے مختصراً نیہون ہیدانکیو(Nihon Hidankyo) گروپ کہا جاتا ہے ۔ 

یہ تنظیم ہیروشیما اور ناگا ساکی میں امریکا کے ایٹم بم کے متاثرین کی بحالی کے لیے بنائی گئی تھی، اس تنظیم کا بنیادی مقصد جاپانی حکومت پر ایٹم بم حملے کے متاثرین کی بحالی اور دیکھ بھال کے لیے دباؤ ڈالنا اور جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے حکومتوں پر لابنگ کرنا تھا۔

نوبل امن انعام کی مالیت

اس انعام کی مالیت 11 ملین سویڈش کرونا (تقریباً 1.1 ملین ڈالر) ہے، یہ انعام 10 دسمبر کو الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر سند اور گولڈ میڈل دیا جائے گا۔

مزیدخبریں