ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں 20 روز باقی،امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری

سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں 20 روز باقی،امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:   سپریم کورٹ بار کے سالانہ الیکشن میں صرف 20 روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے پیش نظر امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

6عہدوں کے لیے 17 امیدواروں کی عبوری فہرست منظر عام پر آئی ہے۔

صدر کے عہدے کے لیے دو امیدوار، میاں رؤف عطاء اور منیر احمد کاکڑ، مدمقابل ہیں، اور دونوں کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ سیکرٹری کے عہدے کے لیے سلیمان منصور اور ملک زاہد اسلم اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا، جو کہ لاہور سے ہیں۔

نائب صدر کے عہدے کے لیے پنجاب سے 2امیدوار، رانا بختیار اور رانا غلام سرور، ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ امیدوار 17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج وصول کی جائیں گی  اور ان اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ہوگی۔ ملک بھر سے 4021 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں سے لاہور میں سپریم کورٹ کے 1404 وکلاء بھی شامل ہیں۔

پولنگ 31 اکتوبر کو صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔