جمال الدین: گلوگار عمر آفتاب ملک کی جناح ہاؤس کیس میں گرفتاری کرلیا گیا۔
عمر آفتاب ملک کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی۔
پولیس کی جانب سے ملزم کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ملزم کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور بیرسٹر خدیجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
پولیس کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم عمر ملک جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث ہے ،ملزم نے بانی پی ٹی آئی کے بارے میں کئی اشتعال انگیز نغمے گائے۔
دوسری جانب ملزم کے وکیل اظہر صدیق نے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملزم 9 مئی 2024 سے پاکستان میں ہے ٹیوٹر اکاؤنٹ چل رہا ہے ، ملزم اگر ملوث تھا تو پہلے گرفتار کیوں نہ کیا گیا ؟
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پرانی تاریخوں میں ایک گواہ کا بیان تیار کرکے گرفتاری کی گئی ۔
انسداد دہشتگردی عدالت نےعمرملک کےجسمانی ریمانڈپرفیصلہ محفوظ کرلیا