عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو کا معاملہ،عدالت میں رپورٹ پیش کر دی گئی

11 Oct, 2024 | 02:16 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو کا معاملہ, ڈی جی ایف آئی اے اوردیگر افسران نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ، ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق کی بھی تعریف کی ۔ صوبائی وزیر بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا فلک جاوید کا ایک کنال کا گھر قرق کر لیا گیا ہے۔
 چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم، نےعظمی بخاری کی درخواست پرسماعت کی،ڈی جی ایف آئی اےسمیت دیگر افسران ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ کے ہمراہ پیش ہوئے، صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایاکہ ایف آئی اے کے 2 افسران کیخلاف کارروائی کرلی گئی ہے، ملزموں کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی بھی ہوگئی ہے،5 اکتوبر کو اشتہاری ملزموں کے چالان عدالت میں جمع کروا دیئے گئے، فلک جاوید کا ملتان ڈی ایچ اے میں واقع ایک کنال کے گھر کو قرق کرلیا گیا ہے، صنم جاوید کا خاوند فلک جاوید کو چھپانے میں متحرک نظرآتا ہے، چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق سے کہا آپ کی تحقیق میں متحرک ہونے پر کافی چیزیں سامنے آئی ہیں، اگرآپ اسی طرح کام کریں توسارے کام ٹھیک ہوسکتے ہیں، آپ نے اچھا کام کیا،چیف جسٹس نے ایف آئی اے رپورٹ پراظہاراطمینان کرتے ہوئے کہا ایف آئی اے اسی طرح تحقیقات کرتا رہے اور پندرہ روزہ رپورٹ عدالت میں پیش کرتا رہے، آئندہ سماعت پرایکس(سابق ٹویٹر) کیساتھ معاہدے بارے دلائل سنیں گے، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے ہم ایکس ٹوئیٹر کیسزدیکھ کر بڑابنچ بنانے کا غور کریں گے ۔

مزیدخبریں