’ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ تاریخی اقدام ہے‘

11 Oct, 2024 | 02:14 PM

ویب ڈیسک : سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا پیپلز پارٹی ریڈکشن پروگرام بہتر کام کر رہا ہے، غریب تاجروں کو صفر سود پر قرض کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ حکومت سندھ نے کسانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے مختلف اقدامات کئے، ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ تاریخی اقدام ہے، 20 لاکھ افراد کو انکے گھروں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنا ہے، گردشی قرضے کی بڑی وجہ کم وصولی کی شرح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ وفاق کیلئے ریکوری آپریشنز میں معاونت کر رہی ہے ۔ 

مراد علی شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ایک منصوبہ بنا رہے ہیں، ہاریوں اور کاروباری افراد کو رعایتی قرضے دلانے میں سہولت فراہم کی جائے گی،  ایس ایم ایز کیلئے گرانٹ فنانسنگ پر سندھ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہمیشہ صوبائی وسائل میں اضافہ کرکے اپنے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کی کوشش کی ، ہم سندھ کو توانائی کے شعبے میں مکمل طور پر خود کفیل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، حکومت سندھ جلد ہی ایک نئی پاور پالیسی فریم ورک کا آغاز کرے گی ۔ 

مزیدخبریں