بسام سلطان : وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہیومین ریسورس جنریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مینول صفائی کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔ذرائع کے مطابق اس پلان کے تحت 4 سو مارکیٹس، 100 ہسپتالوں، پلازوں اور بازاروں کے باہر سیکنڈ ٹائم صفائی کرنے کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ویسٹ بنز، منی ڈمپرز، مکینیکل سویپنگ اور واشنگ مشینری خریدی جانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔
شام کے وقت صفائی کے لیے 3 ہزار ملازمین کی بھرتی کا پلان تیار کر لیا گیا ہے تاکہ شہر کی صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ہیومن ریسورس جنریشن پلان تیار کر کے سیکرٹری بلدیات کو بھجوا دیا گیا ہےاور سیکرٹری بلدیات پنجاب اس پلان کو چیف سیکرٹری کو پیش کریں گے۔
یہ اقدامات شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے اہم ہیں، اور اس کے ذریعے شہر کی صفائی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کی امید ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کے تحت شہر کی صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ عوامی خدمات میں اضافہ اور بہتری حاصل کی جا سکے۔