لاہور ہائیکورٹ کا سموگ پلان پر سختی سے عملدرآمدکا حکم

11 Oct, 2024 | 01:41 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کا سموگ پلان پر سختی سے عملدرآمدکا حکم, ٹولٹن مارکیٹ میں بغیر لائسنس کام نہ کرنے دیاجائے۔کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں درخت نہ کاٹے جائیں۔جسٹس شاہد کریم کے سموگ تدارک کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا سولر پینل پر منتقل ٹیوب ویلز کی ٹائمنگ پر پالیسی ہونی چاہیے ،تمام محکموں کو سیاسی دباؤ سے آزاد ہوکر اپنی ذمہ داریاں نبھانی چائیں.
 جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،ممبر ماحولیاتی کمیشن عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی،محکمہ زراعت کی جانب سے سموگ ایکشن پلان عدالت میں جمع کروایا گیا اور عدالت کو بتایا کہ 652 سپر سیڈر کسانوں کو مہیا کردئیے گئے ہیں ،جسٹس شاہد کریم نے ریماکس دئیے اچھی بات ہے ، اس سموگ پلان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے ،سولر پینل پر منتقل ہونے والے ٹیوب ویلز کی ٹائمنگ پر کوئی پالیسی ہونی چائیے ، محکمہ زراعت کو ان سولر پینل ٹیوب ویلز کو استمال کے لئے آن لائن ٹیکنالوجی سے مانیٹر کرنا چائیے ، سولر ٹیوب ویلز پالیسی میکنگ کے لئے حکومت جو ماہرین کی خدمات لینا چاہئیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات علی اعجاز نے عدالت کو بتایا کہ سموگ تدارک اور ماحولیات کے متعلق ایک ہیلپ لائن بنائی گئی ہے،،عدالت نے محکمہ ماحولیات کی ہیلپ لائن 1373 کی آگاہی کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا ، جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا ہے کہ ایل ڈی اے ٹولٹن مارکیٹ میں لائسنس کے بغیر کسی کو بھی کا م نہ کرنے دے ، کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں درخت نہ کاٹے جائیں ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 ، اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں