محکمہ بلدیات نے ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کوسکیمیں منظوری کیلئے بھجوادیں

11 Oct, 2024 | 01:22 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : محکمہ بلدیات نے ڈی سی لاہور اور کمشنر لاہور کوسکیمیں منظوری کیلئے بھجوادیں، بلدیہ لاہور کی 384 اور واسا لاہور کی370 سکیمیں ارسال کی گئی ہیں ۔

محکمہ بلدیات نے لاہور پیکیج کی 384 بلدیہ لاہور کی سکیمیں منظور کرنے کیلئے ڈی سی لاہور کو بھیج دی ہیں۔ محکمہ پی اینڈ ڈی نے اوور آل 11 پی سی ون کی منظوری دی ہے ۔محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ کی منظوری کیلئے ڈی سی اور کمشنر لاہور ایک ایک سکیم کی منظوری دیں گے۔ محکمہ بلدیات نے ڈی سی لاہور کو سولہ اکتوبر تک تمام سکیمیں منظور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ لاہور پیکیج کے تحت 384 سکیمیں بلدیہ لاہور اور 370 سکیمیں واسا لاہور کی ہیں۔ ان سکیموں کا اس سال کا بجٹ 35 ارب رکھا گیا ہے۔ چار نومبر کو ان سکیموں کے ٹینڈر کھلیں گے۔

مزیدخبریں