عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف لاہور تنظیم پر مرکزی قیادت کا عدم اعتماد، لاہور کی قیادت بھی قائم مقام صدر پنجاب حماد اظہر نے اپنے ہاتھ میں لے لی.
ذرائع ابلاغ کے مطابق 14 اکتوبر احتجاج کو حماد اظہر کی ٹیم لیڈ کرے گی، حماد اظہر نے اپنی ٹیم کے ارکان کو احتجاج کی تیاری کی ہدایت کردی،حافظ ذیشان رشید احتجاج کو لیڈ کریں گے۔