ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان 500 سے زیادہ رنز بنا کر بھی اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

پاکستان 500 سے زیادہ رنز بنا کر بھی اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں 500 سے زیادہ رنز بنا کر بھی اننگز سے ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں ایک شرمناک شکست کا سامنا کیا، جہاں اسے انگلینڈ کے خلاف ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست ہوئی۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 152 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا، جہاں سلمان علی آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز کے ساتھ موجود تھے  تاہم پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سلمان آغا نے 63، سعود شکیل نے 29 اور صائم ایوب نے 25 رنز بنائے۔ کپتان شان مسعود 11، محمد رضوان 10 اور بابر اعظم 5 رنز پر آؤٹ ہوئے، جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کسی رن کے پویلین لوٹ گئے۔ آل راؤنڈر عامر جمال 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، جبکہ بخار میں مبتلا ابرار احمد بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔یہاں تک کہ شان مسعود مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ انگلینڈ کو اس سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ منگل سے ملتان میں شروع ہوگا۔