ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعظم سواتی نے چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

اعظم سواتی نے چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما اعظم سواتی نے سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی ۔

  اعظم سواتی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، میں ملک کی ترقی اور قانون کی حکمرانی کیلئے انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، وہ ایک بااصول انسان ہیں‘‘۔

 اعظم سواتی نے کہا کہ میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور مشاہد حسین سید کو بھی پی ٹی آئی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں،انہوں نے کہا کہ میں مولانا فضل الرحمان کو عقیدت کا سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے قانونی کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے اتنا بڑا قدم اٹھایا ہے۔اعظم سواتی کا مزید کہنا تھا کہ میں وکلا کو شاباش دیتا ہوں جو آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کررہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer