ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ میں بحران کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہورہے ہیں،اب یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچ بار کمی کے بعد اب اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 5.50 روپے اور 13 روپے فی لیٹر اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کا اطلاق 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے اگلے 15 دن تک ہوگا، گزشتہ دو ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت میں اوسطاً 2.8 ڈالر فی بیرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 7 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی پچھلے 15 دن میں 80.5 ڈالر سے تقریباً 87.5 ڈالر فی بیرل پر چلا گیا ہے۔