جعلی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ، عظمی بخاری نے بڑا فیصلہ کرلیا

11 Oct, 2024 | 11:53 AM

سٹی42:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈا جماعت ہے، پی ٹی آئی نے پروپیگنڈے کیلئے باقاعدہ گروپ بنائے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے ، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین اداروں کو دھمکاتے ہیں،میں اپنے کیس کو منطقی انجام تک ضرور پہنچاؤں گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ ان کے ساتھ وہی ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے ،جب ہماری حکومت آئی تو مہنگائی کی شرح 36فیصد تھی ،آج مہنگائی کم ہو کر 6فیصد کی شرح پر آ رہی ہے،عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ٹریک پر آ گیا ہے، پی ٹی آئی والے ہماری سوچ سے زیادہ خطرناک ہیں۔

مزیدخبریں