پنجاب پولیس کا اپنی فورس کیلئے ہیلتھ ویلفیئر کیلئے شاندار اقدام

11 Oct, 2024 | 11:53 AM

علی ساحی: پنجاب پولیس نے اپنی فورس اور ان کے اہلخانہ کی صحت کی بہتری کیلئے ایک شاندار اقدام کیا ہے،  پنجاب پولیس اور حمید لطیف ہسپتال کے درمیان علاج معالجے میں رعایت کیلئے ایم او یو طے پاگئے۔

آئی جی پنجاب نے ہارون لطیف خان کے ساتھ مل کر اس ایم او یو پر دستخط کیے، جس کے تحت پولیس ملازمین کو مختلف شعبوں میں میڈیکل اخراجات میں 15 سے 27 فیصد رعایت ملے گی۔

 ترجمان  پنجاب پولیس کے مطابق پولیس شہدا کی فیملیز کو او پی ڈی سروسز پر 27 فیصد رعایت دی جائے گی  جبکہ دیگر پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو 22 فیصد رعایت ملے گی۔ ہسپتال میں زیر علاج ملازمین اور ان کے اہلخانہ کو 15 سے 22 فیصد تک ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا جبکہ لاہور انسٹیٹیوٹ آف فرٹیلیٹی اینڈ اینڈوکرینالوجی سنٹر میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں بہتری کے لیے ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے ہارون لطیف خان کو تھانوں کی اپ گریڈیشن پر مبنی کتاب بھی پیش کی۔اس تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر ہسپتال ڈاکٹر حسن خان، میڈیکل ڈائریکٹر عدنان عبدالمجید، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران احمد، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی صلاح الدین، اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
 

مزیدخبریں