ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسیں نہ خریدنے پر سکولز مالکان طلب

پرائیویٹ سکولوں کیلئے بسیں نہ خریدنے پر سکولز مالکان طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: پرائیویٹ سکولوں میں بسوں کی خریداری کا معاملہ، ڈی سی نے بسیس نہ خریدنے والے سکولز مالکان کو 16 اکتوبر کوطلب کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ نے سکولوں کو بسیں خریدنے کے لئے 9اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی،پرائیویٹ سکولز کو 50فیصد بچوں کیلئےبسوں کے انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی،پرائیویٹ سکول مالکان کو بسوں کی خریداری کیلئے پلان سمیت طلب کرلیا گیا۔
لاہور گرائمر سکولز،لاکاس سکولزسٹی سکولز، لرننگ الائنس سکول،روزن اسلامک سکول،تھینٹ ہال سکول،کنگسٹن سکولز کو بھی طلب کرلیا گیا.

مذکورہ سکولوں کو 14 اکتوبر کو بسوں سے متعلق پلان بھی پیش کرناہوگا.

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہناتھا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالے سکولوں کو بھاری جرمانہ کیا جائیگا،احکامات نہ ماننے والے سکولز کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔