سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی دوبارہ بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی

11 Oct, 2024 | 11:33 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی بازیابی کیلئے درخواست،،ایس پی آپریشنز کینٹ اویس شفیق ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشری نثار پیش ہوئیں، عدالت نے وفاق کے وکیل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے منگل تک مہلت دے دی ۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے سابق ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی والدہ کی درخواست پرسماعت کی، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مغوی کی بازیابی کیلئےکیا اقدامات کئے گئے ہیں ، ایس پی بشری نثار نے بتایاکہ تمام وسائل بروئےکارلارہےہیں ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے مغوی کی بازیابی کی کوشش کررہے ہیں ، درخواستگزاروکیل نے استدعا کی کہ پولیس کو حکم دیا جائے کہ وہ درخواستگزار کوہراساں نہ کرے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل محسن بھٹی نے وزارت داخلہ کی جانب سے جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی ، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس دئیے متعلقہ افسرکےعلاؤہ کسی لاء وغیرہ کی جانب سے آئندہ رپورٹ نہ آئے، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایس پی کینٹ سےکہا آپ سیف سٹی اور رنگ روڈ کیمروں کی مدد لیں۔ مغوی کی بازیابی کی مزید کوشش کریں ، عدالت نے وفاق کے وکیل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جواب جمع کروائے کیلئے منگل تک مہلت دیدی ،عدالت نےمزید سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں