ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

 راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ارشاد قریشی: شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،محکمہ داخلہ نے آٹھ روز کیلئے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے.

 حکومت پنجاب نے راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کو محفوظ بنانا ہے۔ راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، راولپنڈی کی حدود میں ڈبل سواری اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

  دفعہ 144 کے تحت کبوتر بازی، ڈرون اُڑانے اور لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ 10 سے 17 اکتوبر تک کیا گیا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس 15, 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے۔