عائمہ خان ،بسیم افتخار: انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو نے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہو گیا،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 269پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 85 ہزار722 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 130پوائنٹس کا اضا فہ ہوا ہے۔