ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے 4 مارخور پرمٹ کی فروخت سے 25 کروڑ روپے کما کر تاریخ رقم کر دی۔
محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا کے مطابق مارخور ٹرافی ہنٹنگ کی سب سے بڑی بولی توشی 1 اور توشی 2 کے لیے لگائی گئی، دونوں جگہوں سے دو مارخوروں کے شکار سے 15 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن ہو گی۔
کوہستان کے علاقے کیگا میں ایک مارخور کے شکار سے 5 کروڑ 37 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ گہریت، چترال سے ایک مارخور کے شکار سے 5 کروڑ 28 لاکھ روپے کی آمدن ہو گی۔
محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کی آمدنی کا 80 فیصد حصہ متعلقہ علاقوں کے رہائشیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور جنگلی حیات کے تحفظ کی سرگرمیوں کے لیے بھی رقم دی جاتی ہے۔