ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مایا علی کی گلابی جوڑے میں ادائیں، مداح دل ہار بیٹھے

مایا علی کی گلابی جوڑے میں ادائیں، مداح دل ہار بیٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی نے گلابی جورٹے میں دلکش اداؤں سے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا۔

  مایا علی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ گلابی کڑھائی سے مزین لباس میں نظر آئیں، ان کے سادہ مگر پرکشش سٹائل اور روایتی حسن نے مداحوں کو خوب متاثر کیا، مایا نے اپنے اس دلکش انداز کو سادہ جیولری اور ہلکے میک اپ سے مکمل کیا، جس سے ان کی فیشن سینس اور خوبصورتی مزید نکھر کر سامنے آئی

جیسے ہی تصاویر پوسٹ ہوئیں، مداحوں نے تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے، ان کی دلکشی اور منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی، تصاویر میں مایا علی کا حسین انداز دیکھ کر مداح تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں

کمنٹس سیکشن میں فالوورز نے ان کی سادگی، خوبصورتی اور فیشن سینس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر بار اپنے منفرد اور دلکش انداز سے مداحوں کا دل جیت لیتی ہیں، کچھ مداحوں نے انہیں ’گلابی پری‘ قرار دیا جبکہ کئی نے ان کے حسن کو خراج تحسین پیش کیا۔