حج پالیسی  2025 کی منظوری، سرکاری پیکج پونے 11 سے پونے 12 لاکھ تک متوقع 

11 Oct, 2024 | 09:45 AM

ویب ڈیسک؛ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی، ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی گئی۔ اگلے سال سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار تک متوقع ہے۔حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز میں ہر ایک کو 89 ہزار 605 حجاج کا کوٹہ ملے گا۔ طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن پر محیط ہوگا۔

سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دے دی گئی۔ 12 سال سے کم عمر بچے حج کا سفر نہیں کرسکیں گے۔

ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ کیلئے مختص ہوگا۔ 300 کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدن مزدوروں کیلئے مختص کیا گیا ہے۔روٹ ٹو مکہ سہولت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ پر دی جائے گی۔ بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔

مزیدخبریں