موسم بدل گیا، محکمہ موسمیات نےشہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں

11 Oct, 2024 | 09:18 AM

اقصی سجاد/عائمہ خان:لاہور شہر کی فضا بدستور آلودہ ، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 167ریکارڈ،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہرکا مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا،امریکی قونصلیٹ 205،ٹھوکر میں فضائی آلودگی کی شرح 167ریکارڈ کی گئی،شہر کے موسم میں تبدیلی، صبح کے اوقات میں ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا۔
شہر کا موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہرکا مطلع ابر آلود رہے گا،ماہرین نے بدلتے موسم میں لاہوریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب شہرقائد میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت آج 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے،شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارویں نمبر پر موجود ہے،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزیدخبریں