ویب ڈیسک: 9 ستمبر کو آئی فون 16 سیریز سمیت نئی پروڈکٹس متعارف کرائی گئی تھیں جوکہ 20 ستمبر سے مارکیٹ میں فروخت ہونا شروع ہوگئے تھے لیکن پاکستان میں آئی فون 16 کی کیا قیمت ہے اور اس کے لئے کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
آئی فون 16 پرو کی قیمت 999 ڈالرز س جبکہ پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے ۔
اس حوالے پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر ’مرسینٹائل‘ نے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردی ہیں،مرسینٹائل کی ویب سائٹ پر آئی فون 16 سیریز کے تمام نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق آئی فون 16 پرو کی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے، 256GB ویرینٹ 4 لاکھ 98 ہزار 500 روپے، 512GB ویرینٹ 5 لاکھ 78 ہزار 500 روپے جبکہ 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔
آئی فون 16 پرو میکس کے 256 جی بی ویرینٹ کی قیمت 5 لاکھ 40 ہزار 500 روپے ہے، آئی فون 16 پرو میکس کا 512 جی بی ویرینٹ 6 لاکھ 18 ہزار 500 روپے اور 1 ٹیرا بائٹ ویرینٹ کی قیمت 6 لاکھ 98 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح، آئی فون 16 کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار سے شروع ہو کر 4 لاکھ 85 ہزار تک جاتی ہے۔ جبکہ آئی فون 16 پلس کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 500 روپے سے شروع ہو رہی ہے جو ویرینٹ کے حساب سے 5 لاکھ 24 ہزار روپے تک جاتی ہے
موبائل فونز کی معلومات سے متعلق ویب سائٹ ’فون ورلڈ‘ کے مطابق، پی ٹی اے سے رجسٹر کرانے کے لیے آئی فون 16 سیریز کے تمام ماڈلز کے لیے درج ذیل کے مطابق ٹیکس کی ادائیگی کرنا ضروری ہے
مرسینٹائل کے آئی فونز میں پی ٹی اے ٹیکس پہلے سے شامل ہوتا ہے۔ صارفین پی ٹی اے ٹیکس کی ادائیگی 2 طریقوں ، بذریعہ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کے ذریعے کرسکتے۔ پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی کے لیے حال ہی میں سفر کرنے کی تاریخ کا ثبوت موجود ہونا ضروری ہے۔ پی ٹی اے ٹیکس شناختی کارڈ کی نسبت پاسپورٹ کے ذریعے ادائیگی میں کم ہوتا ہے