فاران یامین:داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگردفرار کی کوشش میں ہلاک ہوگئے، ساتھیوں نے چھڑوانے کی کوشش کی ، فائرنگ کا واقعہ ساہیوال ، سمندری روڈ کے قریب پیش آیا.
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد محمد حسین اور ایازعرف جہانزیب کوساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، ساتھیوں نے چھڑوانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ ساہیوال ، سمندری روڈ کے قریب پیش آیا.
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا ،داسو حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پانچ دہشت گردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوگیا ،نامعلوم دہشت گردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑوانے کی کوشش کی،
ہلاک دہشت گردوں کے تین ساتھی الگ جیل وین میں ہونے کیوجہ سے محفوظ رہے،داسو حملے میں ملوث دہشت گردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی،14 جولائی 2021 کو داسو حملے میں نو چائنیز سمیت تیرہ افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے ۔