ویب ڈیسک: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ ، ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا گیا ۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ڈرائیور کو 51 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، مال روڈ پر 108 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا، کار ڈرائیور نے80مرتبہ ٹریفک سگنل، 19مرتبہ لین لائن،09 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی جبکہ ای چالان سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔