کاہنہ پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا، اہم انکشاف

11 Oct, 2024 | 08:41 AM

ملک اشرف:حبس بے جا کیس کا معاملہ، کاہنہ پولیس کاملزم ممتاز کا جعلی جسمانی ریمانڈ تیار کرنے کا انکشاف، جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری مصطفی کی درخواست پرسماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔

تفصیلات کےمطابق کاہنہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد نواز عظیم کے خلاف کارروائی کی رپورٹ ہائیکورٹ پیش کی،ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری مصطفی کی درخواست پرسماعت کا تحریری حکم جاری کیا،عدالت نے بوگس ریمانڈ بنانے والے سب انسپکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کاحکم
17اکتوبر کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو دوبارہ رپورٹ سمیت پیش ہونےکاتحریری حکم
شہری مصطفی نے ممتاز کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی
دوران سماعت ممتاز کی پولیس حراست کا قانونی جواز نہ ہونے، جعلی ریمانڈ کا انکشاف ہوا تھا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن تھانیدار کیخلاف مقدمے کی رپورٹ سمیت پیش ہوئے،تحریری حکم
ڈی آئی جی نے جعلی ریمانڈ پیپر بنانے والے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمے کی رپورٹ پیش کی، تحریری حکم
ماڈل ٹاؤن کچہری کے پراسیکیوٹر عمران اشرف بھی عدالت پیش ہوئے، تحریری حکم
پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ سے متعلق کارروائی کی معلومات سے یکسر انکار کیا، تحریری حکم
شہری کےجسمانی ریمانڈ پر عدالتی احکامات میں پراسیکیوٹر کی غلط حاضری لگائی گئی، عمران اشرف
لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید کارروائی 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی

مزیدخبریں