ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رتن ٹاٹا نے پاکستانی بہن بھائی کیلئے پوری میوزک کمپنی کھڑی کر دی

Ratan Tata promoted Nazia Hassan Singer, city42 Zohaib Hassan, TaTa ji
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  "ڈسکو میوزک" کی پاکستان میں پائینیر  نازیہ حسن اور ان کے ساتھ گانے والے ان کے بھائی گلوکار  زوہیب حسن  کو رتن ٹاٹا نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا، رتن ٹاٹا جی کی وفات پر زوہیب حسن نے مکمل کہانی پبلک کو بتا دی۔

نازیہ حسن کئی سال پہلے کینسر کے سبب فوت ہو گئی تھیں۔ ان کے بھائی زویب حسن نے  صنعت کار  رتن ٹاٹا  جی کے  انتقال پر ان سے وابستہ اپنی  یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو دراصل کئی دہائیوں تک میوزک انڈسٹری میں مقبول رہنے والے سنگر بہن بھائی کے روج حاصل کرنے کی داستان کا ایک اب تک راز میں رہنے والے چیپٹر ہے۔

رتن ٹاٹا نے پاکستانی بہن بھائی کیلئے پوری میوزک کمپنی کھڑی کر دی

فیس بک پوسٹ میں زوہیب حسن نے  بتایا کہ ایک دن ان کی والدہ نے بتایا کہ مسٹر رتن نامی ایک صاحب کی فون کال ہے جو  آپ دونوں ( نازیہ اور زوہیب) سے بات کرنا چاہتے ہیں۔

زوہیب نے بتایا کہ نازیہ سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ رتن بات کر رہے ہیں اور ایک میوزک کمپنی شروع کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ آپ دونوں ہماری کمپنی کے لیے ایک البم ریکارڈ کروائیں۔

زوہیب حسن کے مطابق نازیہ نے والدہ سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے جمعےکو آنے کو کہا جس پر نازیہ نے انہیں کہا کہ آپ  جمعےکو  ہمارے گھر  ویمبلڈن (انگلینڈ)  آسکتے ہیں۔ 
گلوکار کے مطابق جمعے کے روز  ایک  دراز قد اور عمدہ لباس میں ملبوس شخص ہمارے گھر آیا، جس کا لہجہ انتہائی نرم اور مسکراہٹ سے بھرپور تھا۔

زوہیب  کا کہنا تھا کہ ان کی باتوں نے ہمیں بہت متاثر کیا،  ہمیں ان کے بارے میں نہیں معلوم تھا اور نہ انہوں نے اپنے بارے میں زیادہ کچھ بتایا، صرف اتنا کہا کہ اگر آپ لوگ راضی ہیں تو ہم البم کی تیاری پر کام کرتے ہیں، معاہدے کے لیے اپنے والدین اور  وکیل سے مشورہ کرنا، اگر کسی چیز پر اختلاف ہو تو  براہ راست مجھ سے رابطہ کرنا۔

زوہیب حسن کے مطابق اس کے بعد پھر جو ہوا وہ تاریخ کا حصہ ہے،  ہم نے ینگ ترنگ البم تیار کیا جس میں  ممکنہ طور پر بھارت اور جنوبی ایشیا کی  پہلی میوزک ویڈیوز شامل تھیں۔ اس کے بعد بھارتی ٹیلی ویژن نے وہ  میوزک ویڈیوز نشر کیں تو اس نے ڈسکو دیوانے البم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔اس  کے بعد ہماری ممبئی کے تاج ہوٹل میں رتن ٹاٹا سے ملاقات  ہوئی  تو ہمیں پتہ چلا کہ  یہ عظیم آدمی کون تھا۔ تب تک ہمیں ان کے بارے میں کچھ نہیں معلوم تھا۔

 بھارتی صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے 
 
زوہیب حسن نے مزید بتایا کہ البم کی لانچ کے بعد انہوں نے نازیہ اور مجھے اپنےگھر کھانے  پر مدعو کیا،  ہمیں لگتا تھا کہ وہ  ایک محل میں رہتے ہوں گے لیکن جب ہم ان کےگھر پہنچے تو اس بات پر حیران ہوئےکہ بھارت کے سب سے بڑے صنعت کار کا رہائشی مکان اتنا سادہ تھا، ایک چھوٹا 2 بیڈ کا فلیٹ تھا۔ کھانا بھی سادہ تھا جسے آج بھی میں کبھی نہیں بھول سکتا۔

زوہیب  حسن کے مطابق مسٹر ٹاٹا اس بات کی زندہ مثال تھے کہ کوئی عظیم کاروباری شخص ہونے کے ساتھ ساتھ اچھا انسان بھی ہوسکتا ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔