پانچ آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز خکا خاتمہ،  تاجر ڈاکٹر گوہر اعجاز اور فیڈریشن آف چیمبرز کی کامیابی پر خوشی سے نہال

11 Oct, 2024 | 01:04 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  وفاقی حکومت نے پانچ آئی پی پیز کے معاہدے معطل کردیئے۔ فیڈریشنآف چیمبر کز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام ،ڈاکٹر گوہر اعجاز ،ایس ایم تنویر کی  مسلسل کوشش سے تاجر برادری کو بڑی کامیابی مل گئی جس کے نتیجہ میں بجلی کی قیمت کم ہو گیاور پیداواری لاگت مین نمایاں کمی ہو گی۔

  سپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کی ٹاسک فورس آئی پی پیز کیس وفاقی کابینہ میں لیکرگئی۔ ایس ایم تنویر کا کہنا ہے ملک کے تمام چیمبرز ،ایسوسی سیشن کا ساتھ دینے پر مشکور ہوں۔آئندہ دنوں میں عوام اور بزنس کمیونٹی کو کم قیمت پر بجلی ملے گی۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین و نائب صدرذکی اعجازنے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ، سابق نگران وفاقی وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز،یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اور اور تمام ٹریڈ باڈیز کی کوششوں سے وفاقی کابینہ نے 5آئی پی پیز کے معاہدے کینسل کر دئیے ہیں۔

وفاق ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان کی پانچ آئی پی پیز کے کیپیسٹی چارجز ختم ہونے پر  پر یس ریلیز

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اورریجنل چیئرمین  اور نائب صدرذکی اعجازنے کہا ہے کہ سابق نگران وفاقی وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز،یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر اور اور تمام ٹریڈ باڈیز کی کوششوں سے وفاقی کابینہ نے 5آئی پی پیز کے معاہدے کینسل کر دئیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور سپیشل انوسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل(ایس آئی ایف سی) کی طرف سے بنائی گی ٹاسک فورس آئی پی پیز کا کیس وفاقی کابینہ میں لے کر گی ،وفاقی کابینہ نے 5آئی پی پیز کے معاہدے کینسل کر دئیے ہیں۔

24کروڑ عوام اور کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کے معاہدے کینسل کروانے میں سب سے زیادہ کوشش صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ،سابق نگران وفاقی وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز اور یوبی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر کا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے تمام ٹریڈ چیمبرز اور ایسوسی ایشنزنے ایف پی سی سی آئی کا بھر پور ساتھ دیا ہے جس پرہم ان کے شکر گزار ہیں۔

جس طرح سے حکومت،ایس آئی ایف سی اور ٹاسک فورس کام کر رہی ہے۔آنے والے دنوں میں اور بھی خوشخبریاں ملے گئیں۔بہت جلد عوام اور بزنس کمیونٹی کو 9سینٹ اور اس سے بھی کم پر سستی بجلی ملے گی اور پاکستان کی صنعت و تجارت ترقی کرئے گی۔

مزیدخبریں