فاطمہ خان: گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات اور دیگر مذہبی رسومات مین شرکت کیلئے دنیا بھر سے سکھ مرد و خواتین کی پاکستان آمد کا آغاز ہو چکا ہے۔ کینیڈا سے آئے ہوئے سکھوں نے آج جمعرات کے روز لاہور مین میاں میر کے مزار پر حاضری دی۔
کینیڈاسے آئے سکھ میاں میر دربار پر حاضری کے لئے گئے تو مقامی لوگوں نےان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
کینیڈین سکھوں کے اس قافلے میں گلوکار من موہن کورن بھی شریک ہیں، انہوں نے گورو گرنتھ صاحب کے شبت پڑھے۔
قافلہ میں شامل یاتری خواتین نے میاں میر کے مزار پر چادریں چڑھائیں،
ایک خاتون یاتری نے لاہور آمد پر اور میاں میر حاضری پر دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے اپنے گھر آئے ہیں۔
پاکستان آمد سے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلے کا بھی موقع فراہم ہوتا ہے۔
اس موقع پر لاہور کی غیر سرکاری تنظیموں کے سرکردہ افراد بھی موجود تھے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا۔