ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیورسٹی میں لسانی گروہوں کا خونریز تصادم، فائرنگ اور آتشزنی، کئی زخمی

Quiad Azam University Islamabad, Linguistic sectarian conflict, city42, students' groups clashed,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں سٹوڈنٹس کے 2 لسانی  گروہوں میں تصادم کے دوران  فائرنگ سے متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔ یونیورسٹی میں لسانی گروہوں کا خونریز تصادم، فائرنگ اور آتشزنی، کئی زخمی

 قائداعظم  یونیورسٹی کے ہاسٹل میں  مقیم دو لسانی گروہوں سے تعلق رکھنے والے میل سٹوڈنٹس میں تصادم ہو گیا۔

 یونیورسٹی ہاسٹل میں ایک گروپ کے سٹوڈنتس نے آگ بھی لگائی۔ تصادم میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔

قائد اعظم یونیورسٹی انتظامیہ  نے بوائز ہاسٹلز  کو فوری طور پر خالی کروانےکا فیصلہ کرلیا۔ ہاسٹلز مین مقیم سٹوڈنٹص کو اپنے گھروں کو جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ 

ایس سی او سمٹ کے باعث آج  سے 20 اکتوبر تک بوائز ہاسٹلز بند رہیں گے۔

قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ نے بوائز ہاسٹلز  بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔