سٹرکچر پلان روڈز شروع کرنے کی اصولی منظوری  مل گئی

11 Oct, 2024 | 12:09 AM

 درنایاب:ایل ڈی اے سٹی کےسٹرکچر پلان روڈپرتعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سٹرکچرپلان روڈز شروع کرنے کی اصولی منظوری دیدی
چناب روڈ ، ہنزہ روڈ ، خنجراب روڈ ودیگر سٹرکچر پلان پر کام شروع ہوگا۔ انجینئرنگ ونگ نے سٹرکچر پلان روڈز کی پلاننگ شروع کردی، صوئے آصل سے ایل ڈی اے سٹی تک سٹرکچر پلان روڈ پر بھی کام ہوگا۔اورسدرن بائی پاس سے پائن ایونیو تک سٹرکچر پلان روڈ پر بھی کام ہوگا۔
ایل ڈی اے نے چند سال قبل سٹرکچر پلان روڈ کی تخمینہ لاگت تیار کی تھی۔بڑھتی تعمیراتی لاگت کے باعث منصوبے کی لاگت میں دگنا اضافہ ہوچکا ہے ۔ایل ڈی اے از سر نو تخمینہ لاگت اور ڈیزائن کا جائزہ لے گا۔سٹرکچر پلان روڈز کی تکمیل سے شہر میں نئے راستوں کا وجود آئے گا۔
چیف انجنئیر ایل ڈی اے نے کہا ہے کہ سٹرکچر پلان روڈ کی تکمیل سے منصوبے کے نئے راستے کھلیں گے ،حکومت سٹرکچر پلان روڈ کی فنڈنگ کیلئے تیار ہے ،

مزیدخبریں