ویب ڈیسک: ہنگو کے علاقے کربوغہ میں والدہ نے دو کمسن بچوں کو ذبح کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے کربوغہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماں نے اپنے دو کمسن بیٹوں کو سوتے ہوۓ ذبح کر دیا۔ دونوں بچوں کی عمریں بالترتیب دو سال اور ساڑے تین سال ہیں ۔ پولیس نے بچوں کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والدہ کی دماغی توزن درست نہیں۔