ڈاکوؤں کی فائرنگ سونے کا تاجر زخمی

11 Oct, 2023 | 08:01 PM

وقاص احمد : لاہور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سونے کا تاجر زخمی ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقے میں ننکانہ سے آئے سونے کے تاجر کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی۔ ایس پی آفس کے قریب ڈاکوؤں نے احسان  سے 20 لاکھ نقدی، 10 تولا سونا چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر احسان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی تاجر کو میو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزیدخبریں