پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا، قومی ٹیم احمد آباد پہنچ گئی

11 Oct, 2023 | 07:55 PM

(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 14 اکتوبر کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچ گئی۔

 پاکستان ٹیم چارٹرڈ طیارے کے ذریعے حیدر آباد سے احمد آباد پہنچی جہاں آج قومی اسکواڈ ہوٹل میں مکمل آرام کرے گا۔

بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے پاکستان ٹیم جمعرات اور جمعے کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گی۔

  قومی ٹیم ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچ گئی جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا 14 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

مزیدخبریں