ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں ،2 ملزمان گرفتار

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں ،2 ملزمان گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائیاں ،ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

 چھاپہ مار کاروائیوں میں انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار،ملزمان میں عبدالشکور صابر اور رشید احمد شامل ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-10-11/news-1697031053-3777.jpg

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-10-11/news-1697031059-4546.jpg

ملزم عبدالشکور کو ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر لاہور ہائی کورٹ سے جبکہ  رشید احمد کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزم عبدالشکور  نے شہری کو امریکہ بھجوانے کے لیے 30 لاکھ روپے بٹورے۔جبکہ ملزم رشید احمد نے شہری کو متحدہ عرب امارات بھجوانے کے لیے 3 لاکھ 50 ہزار ہتھیائے ،ملزمان متاثرین کو مطلوبہ ممالک بھجوانے میں ناکام رہے۔ملزمان بغیر لائسنس کے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے کے نام پر پیسے وصول کر رہے تھے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور ریاض خان نے انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی اسکواڈ تشکیل  دئیے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer