لاہوریوں کیلئے بری خبر، گیس فراہمی کے اوقات کار میں مزید کمی

11 Oct, 2023 | 06:27 PM

شاہد سپرا: سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما میں 11 گھنٹے گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صبح کے وقت گیس کی فراہمی کے اوقات کار کم کردیے۔ اس حوالے سے لاہور ریجن نے کھانا پکانے کے اوقات میں گیس فراہمی کا شیڈول بنایا ، جس کے مطابق ناشتہ کے اوقات میں صبح ساڑھے پانچ سے نو بجے تک گیس فراہم کی جائیگی۔ دوپہر میں ساڑھے گیارہ سے لیکر دو بجے تک پریشر کیساتھ گیس ملے گی۔ اس کے علاوہ رات کے اوقات میں شام ساڑھے پانچ سے دس بجے تک گیس فراہم کی جا سکے گی۔ 

موسم سرما میں گیس فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔  سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے شیڈول پر سختی سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ 

واضح رہے کہ اس وقت شہر کے بیشتر علاقوں کیں دن بھر گیس فراہم کی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں