علی ساہی: 85لاکھ سے زائد کارڈز فراہم کرنے والی کمپنی نے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد فیکٹری میں کام بند کردیا۔
ایکسائزذرائع کے مطابق مئی میں کنٹریکٹ ختم ہونےکےبعد کنٹریکٹ میں عارضی توسیع کے بعد 4لاکھ کارڈز فراہم کرکے رپورٹ بھجوا دی۔80 ہزار سے زائد رجسٹریشن کارڈز کے3کروڑ سے زائد رقم بھی دینے کا مراسلہ بجھوا دیا۔ ان باکس کمپنی کے ساتھ 438روپے فی کارڈ فراہمی کا پانچ سالہ کنٹریکٹ کیا گیا تھا۔
محکمہ ایکسائزکی جانب سے تاخیر سےگزشتہ ماہ ٹینڈر دیا گیا تھا جسکی تاحال ٹیکنیکل بڈ سے آگے کا پراسس شروع نہیں کیا جاسکا۔ سست روی چھپانےکےلئےمحکمہ ایکسائز ورچوئل کارڈز کے حوالے سے بھی ورکنگ کررہا ہے۔
ایکسائزذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت رجسٹریشن کارڈز کے حوالے سے فیصلہ نہ کیا گیا تونمبرپلیٹس کے بعد سمارٹ کارڈز کا بحران سنگین ہوجائےگا۔ شہریوں کی 25 لاکھ نمبرپلیٹس زیرالتوا ہیں جبکہ رجسٹریشن کارڈز بھی اڑھائی لاکھ زیرالتوا ہیں۔ رواں ماہ میں نمبرپلیٹس کاکنٹریکٹ بھی ختم ہوجانا ہے۔