سابق وزیراعظم شہباز شریف کا نوجوانوں کے نام اہم پیغام

11 Oct, 2023 | 03:41 PM

اویس کیانی: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہر نوجوان کو لیپ ٹاپ دیں گے تاکہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب لائیں۔نوجوانوں کو اس قابل بنائیں گے کہ وہ اپنا کاروبار کریں، نوکریاں دینے والے بنیں۔ نوجوانوں کو ہندمند بنائیں گے، ان کے لئے بیرون ملک روزگار کا بندوبست کریں گے۔ 

 شہباز شریف کا نوجوانوں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، ان کا مستقبل ہمیشہ صرف نواز شریف نے سنوارا ہے۔ نوجوانوں کو ترقی دے کر پاکستان کی غربت کم کریں گے۔ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہی نوجوانوں کو روزگار، تعلیم، ہنر اور امید کے تحفے دیئے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2013 سے2018 کے لئے وزیراعظم نواز شریف نے نوجوانوں کے لئے 20 ارب روپے کا پانچ سالہ تاریخی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کیا تھا۔ پاکستان کی 68 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کی اس غالب آبادی کو سنوارنا ہے، پڑھانا اور ہنرمند بنانا ہے، یہ صرف ہم کر سکتے ہیں۔ دانش سکول جس طرح غریب اور محنتی طالب علموں کی زندگی بدل رہے ہیں، اب ان کا دائرہ پورے پاکستان تک پھیلائیں گے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ 2024 سے 2029 تک زراعت، آئی ٹی، معدنیات، توانائی کے شعبوں کو خاص طور پر ترقی دیں گے۔ اگلے پانچ سال میں معیشت کو پیروں پر کھڑا کریں گے، مہنگائی سے عوام کو نجات دلائیں گے۔ 

مزیدخبریں