آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

11 Oct, 2023 | 02:50 PM

کومل اسلم: پاکستان میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی. 
تفصٰلات کے مطابق آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 155کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔ پاکستان میں آلودہ شیروں کی فہرست میں لاہور کی پہلی پوزیشن برقرار رہی۔لاہور میں اے کیو آئی کی شرح 155 ریکارڈ کی گئی، لاہور کے مختلف علاقوں فیز 8 ڈی ایچ اے 187, سید مراتب علی روڈ 156, مال روڈ 153 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس قونصلیٹ 134 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ 

ماہرین نے لاہور میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی مضر صحت قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ماسک لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ 

مزیدخبریں