مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

11 Oct, 2023 | 01:34 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :سربراہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن کی  نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ سنیٹر مولانا عطاء الرحمان کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مولانا اسعد محمود ،حاجی زبیر علی ،سابق ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم خان درانی ،  رحمت سلام خٹک ،منظور آفریدی ،مفتی ابرار احمد خان ،مفتی عبد اللہ اور دیگر شریک ہوئے۔ 

نماز جنازہ میں مولانا عطاء الحق درویش ،مولانا عبدالرؤف ،حاجی جلیل جان ،مولانا انس محمود، مولانا اسجد محمود سمیت مختلف شعبہ ئہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف شخصیات سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خوشدامن آج صبح انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ سابق ایم این اے شاہدہ اختر علی اور سابق ایم پی اے ریحانہ اسماعیل کی والدہ تھیں۔
 

مزیدخبریں