ملالہ کا حماس اسرائیل کی جنگ بندی کا مطالبہ

11 Oct, 2023 | 01:16 PM

Ansa Awais

( ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان شروع ہونے والی شدید جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور غزہ پر حملے تیز کر دیےگئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔

 اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 ہوگئی ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں، غزہ میں بچے اور خواتین سمیت عام شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، ہزاروں لوگ بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔اب اس حوالے سے ملالہ یوسفزئی نے ایکس پر بیان جاری کیا اور کہا 'جیسا کہ میں نے حالیہ دنوں میں دل دہلا دینے والی خبریں دیکھی ہیں، اس دوران میرا دھیان فلسطینی اور اسرائیلی بچوں کی طرف ہے جو جنگ کی صورتحال میں شدید متاثر ہوئے ہیں'۔

مزیدخبریں