گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

11 Oct, 2023 | 12:13 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : پاکستان میں سوزوکی موٹرز نے کلٹس کا 2023ء کا نیا ماڈل متعارف کرا دیا ہے، نیا ماڈل نئی خصوصیات کے ساتھ دلکش ڈیزائن کا حامل ہے۔

کلٹس کے نئے ماڈل میں ڈبل ایس آر ایس ایئر بیگز موجود ہیں، یہ ائیر بیگز ڈرائیور اور مسافروں دونوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔نئے ماڈل کا بہتر مائلیج سفر کو موثر اور کم لاگت رکھتا ہے، سوزوکی کلٹس 2023ء تین الگ الگ ویرینٹس میں کلٹس کے شوقین افراد کے لئے دستیاب ہے۔سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 37 لاکھ 18 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ وی ایکس ایل کی خوبصورت رنگ، آرام دہ اور جدید فیچرز کے ساتھ 40 لاکھ 84 ہزار روپے قیمت رکھی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس آٹو گیئر شفٹ 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں دستیاب ہے یہ ماڈل آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے مجموعے کے ساتھ کلٹس کا نیا شاہکار ہے۔

مزیدخبریں