(ویب ڈیسک) طلبا کیلئے بری خبر،راولپنڈی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے تدریسی عمل غیرمعینہ مدت تک کیلئے روک دیا۔
ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک تدریسی عمل تعلیمی اداروں میں معطل رہے گا، ٹیچرز یونین نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، پنجاب حکومت لیو اِن کیشمنٹ کا ترمیمی فیصلہ فوری واپس لے اور پینشن رولز میں ترمیمی فیصلے کو بھی فوری واپس کیا جائے۔
سکول اساتذہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی معطلی کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہو گی، پنجاب بھر کے ٹیچرز 2 ماہ سے سراپا احتجاج ہیں، پنجاب کے اساتذہ کے حقوق وفاقی طرز پر بحال کئے جائیں۔