ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات  کے مثبت نتائج سامنے آ گئے،روپیہ تگڑا ہو گیا

ڈالر اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات  کے مثبت نتائج سامنے آ گئے،روپیہ تگڑا ہو گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)ڈالر اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات  کے مثبت نتائج سامنے آ گئے۔

 رپورٹ کے مطابق ستمبرمیں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری اور سول قیادت نے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن کا حکم جاری کیا،6  ستمبر سے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ڈالر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ ایکشن کا آغاز کیا،ایکشن کے دوران ملک سے بےشمار اسمگلرز کی گرفتاری اور ڈالرز کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔

  انادولو ایجنسی کے مطابق  اگست 2023 میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا جو کہ حکومتی کاوشوں سے 335 سے 280 پر آچکا ہے،  بزنس ریکارڈر کے مطابق  اگست کے اعدادوشمار کے مطابق قومی ذخائر 7.6 بلین تک گر چکے تھے لیکن ستمبر سے ہونے والے ایکشن کے بعد ایف آئی اے نے 900 ملین ڈالر سے زائد اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے،ایکشن کے تیسرے روز ہی پاکستانی روپے کی قدر 7 فیصد بڑھ گئی۔

 بلومبرگ کے مطابق ستمبر 2023 کو ایک ہی دن میں پاکستانی روپے کی قدر میں 11 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، وی او اے کے مطابق  اسی ماہ کے عرصے میں ڈالر کی قدر میں 17 فیصد کمی ہوئی، 5ستمبر کو انٹربینک ٹریڈنگ میں دوسری کرنسیز میں بھی واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

 فرنٹیئر پوسٹ کے مطابق یورو کی قیمت 330.13 روپے سے کم ہو کر 296.43 روپے، برطانوی پاؤنڈ 385.22 روپے سے کم ہو کر 342.95 روپے، درہم 83.60 روپے سے 76.68 روپے اور سعودی ریال 81.87 روپے سے 75.08 روپے ہو گئے۔

 عسکری قیادت اور موجودہ حکومت کی زیرِ نگرانی ایف آئی اے اور دیگر سکیورٹی ایجنسز نے ذخیرہ اندوزوں اور اسمگلرز کو گرفتار کیا اور بارڈر سکیورٹی کو یقینی بنایا،سکیورٹی فورسز نے  افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے گرد گھیرا بھی تنگ کیا۔

Ansa Awais

Content Writer