ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف میانوالی کا صدر بھی پارٹی چھوڑ گیا

May Nine revolt, PTI, Mianwali, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے 9 مئی کے واقعات کو گمراہ کن ذہن سازی کا نتیجہ مانتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی۔

تحریک انصاف میانوالی کے صدر سلیم گل نے میانوالی میں پریس کانفرنس کر کے اعلان کیا کہ 9 مئی واقعات ذہن سازی کا نتیجہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ  چیئر مین پی ٹی آئی کو کچھ مفاد پرست لوگوں نے گمراہ کیا۔

سلیم گل نے 5 ماہ کی روپوشی کے بعد پریس کانفرنس کی اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات ذہن سازی کا نتیجہ تھے، ایسے واقعات کا خمیازہ پارٹی کو بھگتنا پڑا ، ایک مضبوط پارٹی بالکل تباہ ہوگئی۔سلیم گل نے کہا کہ میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا۔