ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس دھرتی میں دفن ہوناہے، دھرتی کی خدمت کرناہمارا فرض ہے، آصف زرداری

Asif Ali Zardari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے ٹنڈو اللہ یار کے گاؤں دریاء خان مری میں پیپلز پارٹی کے ورکروں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات قریب ہیں۔ دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں ہر امتحان میں پاس ہوتے ہیں۔ 

آصف زرداری نے کہا، مجھے اس دھرتی نے جنم دیا ہے اس کے لیئے ہمیشہ کوششیں کرتا رہوں گا ۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔پوری زندگی جدوجہد کی ہے۔ ورکروں نے بھی ساتھ دیا۔ میں اپنے کارکنوں کو  پہچانتا ہوں، آپ لوگ مجھے جانتے ہیں۔اللہ نے موقع دیا تو ہم نے آپ لوگوں کی اور اس دھرتی کی خدمت کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا، اس دھرتی میں ہی دفن ہونا ہے اس کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے۔ بھٹو صاحب کی قربانیاں اور محترمہ کی قربیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ آٹھارویں ترمیم نے سب کو اپنی اپنی پہچان دی۔
آج میں تمہاری خدمت کر رہا ہوں، پھر بلاول بھٹو خدمت کرے گا، پھرآصفہ بھٹو۔  ہم سب عوام کے ساتھ ہیں۔