فلمسٹار ریما اور پرڈیوسر سخی سرور کےگھر پر قبضہ: دو خواتین سمیت سات افراد گرفتار 

11 Oct, 2023 | 01:03 AM

زین مدنی : فلمسٹار ریما اور پرڈیوسر سخی سرور کےگھر پر قبضہ: دو خواتین سمیت سات افراد کوگرفتار  کر لیا گیا۔

 گرفتار ہونے والے ملزمان میں اداکارہ ثمررانا، ارم ،عبدالرحمان ،مظہرحسین، فہد اور  مدثر شامل ہیں۔ 

ان ملزمان کے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ڈکیتی، قتل، ہوائی فائرنگ اور شریف لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

اقبال ٹائون پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی اقبال ٹائون کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ان ملزمان کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔  ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بر آمد ہوا ہے ۔

مزیدخبریں